Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہندوستانی قونصلر ٹیم کا دورہ قنفذہ

جدہ ۔۔۔ ہندوستانی قونصلیٹ جدہ کی ٹیم15مارچ کو قنفذہ کا دورہ کریگی اور وہاں ہندوستانی کمیونٹی کو قونصلر خدمات فراہم کریگی۔ اپنا دفتر پرل انٹرنیشنل اسکول نزد مدرسہ تحفیظ بالمقابل البیک شرقیہ ، قنفذہ میں قائم کریگی۔ ٹیم جمعہ 15مارچ کو صبح 8سے 12اور پھر ایک بجے سے شام 7بجے تک خدمات انجام دیگی۔علاقے میں مقیم ہندوستانی کمیونٹی قونصلر خدمات کے لئے اس موقع سے فائدہ اٹھاسکتی ہے ۔ قونصلر ٹیم کو لیبر تنازعات سے متعلق شکایات بھی تحریری طور پر قونصلیٹ حکام کو دے سکتے ہیں۔ قونصلیٹ اور ویلفیئر سے متعلق تجاویز او رشکایات بھی جمع کراسکتے ہیں۔
 

شیئر: