Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترقی یافتہ مالیاتی منڈی

جمعرات 14مارچ2019ءکو سعودی عرب سے شائع ہونے والے اخبار ” الریاض“ کا اداریہ نذر قارئین ہے
  مالیاتی منڈی کو جدید خطوط پر استوار کرنا سعودی وژن 2030کا ایک پروگرام ہے۔وژن کے متعدد پروگراموں پر عمل درآمد کیلئے یہ اسٹراٹیجک محرک ہے۔ اس پر تیزی سے عملدرآمد کیا جارہا ہے۔ یہ3 بنیادی ستونوں پر قائم ہے۔ مالیاتی ادارے نجی اداروں کی شرح نمو بہتر بنانے کا موقع فراہم کررہے ہیں۔ ترقی یافتہ مالیاتی منڈی جدید خطوط پر استوار کی جارہی ہے۔ مالیاتی منصوبہ بندی کو بہتر بنایا جارہا ہے۔ شہریوں کو بچت، فنڈنگ اور سرمایہ کاری کی ترغیب دی جارہی ہے۔ 
سعودی مالیاتی منڈی ”تداول “ نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ پیر کو فورٹ سی ریسل اور ایس اینڈ بی ڈو جونز کی شمولیت کا پہلا مرحلہ نافذ کیا جائیگا۔تداول ابھرتی ہوئی منڈیوں میں شامل ہوگی۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نے اس ہفتے وزارت خزانہ ، ساما ، تداول ، فنڈنگ اور انشورنس کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقات کے موقع پر تاکید کی کہ مالیاتی ادارہ ترقی کو فروغ دینے میں بھاری کردارادا کریگا اور سعودی وژن 2030کے اہداف تک رسائی میں اسکا کردار بیحد اہم ہے۔ یہ شاہی تاکید مالیاتی کانفرنس کے انعقاد سے قبل سامنے آئی ہے۔ یہ کانفرنس اپریل میں ہوگی اور خود خادم حرمین شریفین اس کی سرپرستی کرینگے۔
مالیاتی شعبے کے جدید خطوط پر استوار ہونے سے مملکت کی مالیاتی حیثیت مضبوط ہوگی۔ وجہ یہ ہے کہ اسکا براہ راست تعلق سرکاری اور نجی اداروںکی کارکردگی سے ہے۔
ماہرین اقتصاد مالیاتی شعبے کو اقتصادی نظام کے حوالے سے ریڑھ کی ہڈی کے مترادف مانتے ہیں۔ مالیاتی شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا پروگرام کثیر جہتی ہے۔ اس سے بہت سارے اہداف پورے ہونگے جن سے عوام کی زندگی پر خوشگوار اثرات مرتب ہونگے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭
 
 

شیئر: