Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں کتابوں کی عالمی نمائش شروع

ریاض ۔۔۔ سعودی نائب وزیر ثقافت حامد فائز نے کتابوں کی بین الاقوامی نمائش کا افتتاح کردیا۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اس کی سرپرستی کررہے ہیں۔ اس موقع پر بحرین میں ثقافت و آثار قدیمہ کے ادارے کی چیئرپرسن شیخہ می بنت محمد ، دانشور اور عہدیدار کثیر تعداد میں موجود تھے۔ بحرین اِس نمائش میں اعزازی مہمان کے طور پر شریک ہے۔ اس موقع پر بحرین سے متعلق ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی جبکہ سعودی فلمی قافلہ سالاروں عبداللہ المحیسن ، ابراہیم القاضی، سعد خضر ، حیفاءمنصور ابراہیم الحساوی اور متوفی سعد الفریح اور خلیل الرواف کا اعزاز کیا گیا۔ کتاب ایوارڈ یافتگان کو بھی نوازا گیا۔ نمائش 23مارچ تک ریاض کے بین الاقوامی کانفرنس و نمائش مرکز میں جاری رہیگی۔ اس میں 913ناشران 5لاکھ عنوانوں پر کتابیں پیش کررہے ہیں۔ ناشران کا تعلق 30عرب اور دوست ممالک سے ہے۔ اس میں 200سے زیادہ ثقافتی پروگرام ہونگے۔ 62سیمینار ز اور لیکچرز بھی پروگرام کا حصہ ہیں۔ 
 

شیئر: