Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رونالڈو کی ہیٹ ٹرک سے جوونٹس کلب کوارٹر فائنل میں

مانچسٹر: کرسٹیانو رونالڈو نے ہیٹ ٹرک کے ذریعے اطالوی کلب جوونٹس کو چیمپیئنز لیگ کے کوارٹر فائنل میں پہنچادیا جبکہ انگلش کلب مانچسٹر سٹی نے جرمن کلب شالکے کو 0-7سے روندتے ہوئے فائنل تک رسائی کی دوڑ جاری رکھی۔یورپ کے سب سے بڑے فٹبال ٹورنامنٹ میں پری کوارٹر فائنلز کے دوسرے مرحلے کے دوران جوونٹس نے جو ہسپانوی کلب ایٹلیٹکو میڈرڈسے پہلے مرحلے کے میچ میں شکست کے بعد0-2کے خسارے میں تھی اپنے اسٹار فٹبالر رونالڈو کی مدد سے بروقت بدلہ لینے میں کامیاب رہی اور0-3سے کامیابی حاصل کرکے 2-3کی مجموعی برتری کے ساتھ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔ رونالڈو نے ایک گول پہلے ہاف میں کیا اور پھر دوسرے ہاف میں مزید2گول کرتے ہوئی ٹیم کی فتح یقینی بنانے کے ساتھ اپنی ہیٹ ٹرک بھی مکمل کرلی۔پہلے ہاف کے چوتھے منٹ میں جارجیو چیلانی کی طرف سے کیا گیا ایک گول مسترد بھی ہوا ورنہ اسکور0-4ہوسکتا تھا۔ ریفری نے اس گول کے دوران رونالڈو کو فاول کا مرتکب قرار دیا تھا۔ دوسری جانب مانچسٹر میں کھیلے جانے والے میچ کے دوران میزبان ٹیم مانچسٹر سٹی نے مہمان ٹیم شالکے پر گولز کی بوچھاڑ کرتے ہوئے اسے 0-7سے روند کر 2-10کی برتری کے ساتھ لیگ کی تاریخ کی دوسری بڑی ناک آوٹ فتح سمیٹ لی ۔مانچسٹر سٹی نے پہلے مرحلے کا میچ جو جرمنی میں کھیلا گیا تھا2-3سے جیتا تھا لیکن دوسرے مرحلے میں جرمن کلب با لکل بے بس نظر آیا ۔ مانچسٹر سٹی کی جانب سے سرگیو ایگیورو نے 2گول کئے جبکہ سانے، اسٹرلنگ، برنارڈو، سلوا، فوڈین اور گیبریئل نے ایک ایک گول کیا۔
کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ" اردو نیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: