Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلوٹنگ آئی لینڈ ونیلا کسٹرڈ

اجزاء
ونیلا کسٹرڈ۔ڈیڑھ کھانے کا چمچ
دودھ۔آدھی پیالی
چینی۔ 4 سے 5 کھانے کے چمچ
انڈے کی سفیدی۔ 3 عدد
دودھ۔آدھا لیٹر
کریم آف ٹارٹر۔آدھا چائے کا چمچ
چینی۔ تین چوتھائی پیالی
چاکلیٹ سوس۔ حسب ضرورت
 
ترکیب۔
ایک پین میں آدھی پیالی دودھ گرم کرکے اس میں ونیلا کسٹرڈ اور 4 سے 5 کھانے کے چمچ چینی ڈال کر کسٹرڈ تیار کرلیں۔پھر ڈش میں نکال کر ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں۔اب انڈوں کی سفیدی کو کریم آف ٹارٹر میں ڈال کر پھینٹیں۔جب سفیدی پھول جائے تو تین چوتھائی پیالی چینی بھی شامل کردیں اور مزید پھینٹیں۔آدھا لیٹر دودھ گرم کریں جب ابال آنے لگے تو چمچ کی مدد سے انڈے کی سفیدی تیز گرم دودھ میں ڈال دیں۔اسی طرح ساری سفیدی ڈال کر پین کو ڈھک دیں اور 3 سے4 منٹ تک پکائیں۔سفیدی کے چھوٹے گولوں کو چھلنی والے چمچ سے چھان کر ڈش میں پھیلے کسٹرڈ پر ڈال دیں۔چاکلیٹ سوس سے سجا کر پیش کریں۔
 

شیئر: