Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موبائل فون نے آسٹریلوی شہری کو موت سے بچا لیا

 موبائل فون نے ایک آسٹریلوی شہری کو موت کے منہ میں جانے سے بچا لیا ۔ خبررساں ادارے روئٹر کے مطابق43سالہ آسٹریلوی شہری کی خوش قسمتی تھی کہ موبائل فون نے ڈھال بنتے ہوئے اس کی جان بچا لی ورنہ تیر کمان سے نکل پڑا تھاآسٹریلیا کے نمبین نامی گائوں کے شہری نے بدھ کی صبح ایک شخص کو اپنے گھر کے باہرتیر اور کمان کے ساتھ کھڑے دیکھا جواس پر حملہ کرنے کی غرض سے آیا تھا۔ اس نے مشتبہ شخص کی تصویر بنانے کے لیے اپنا فون سامنے کیا ہی تھا کہ ا چانک حملہ آور نے نشانہ لیتے  ہوئے تیر کمان سے چھوڑ دیا۔تیرموبائل فون کو چیرتے ہوئے اس میں پھنس گیا جس سے شہری کی زندگی بچ گئی ۔ پولیس کے مطابق 39 سالہ مشتبہ شخص کے تیرسے حملے میں شہری کو ٹھوڑی پر معمولی سی خراش آئی ہے جس کے لیے طبی امداد کی ضرورت نہیں پڑی۔ پولیس نے مشتبہ شخص پرحملے اور جائیداد کو نقصان پہنچانے کا فرد جرم عائد کی ہے۔نمبین کاعلاقہ آسٹریلیا میں منشیات کے گروہوں کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔ اد رہے کہ اس سے قبل امریکا میںاسی نوعیت کا واقعہ پیش آیا تھاجب ڈکیتی کی واردات کے دورا ن چور کی گولی کا نشانہ بننے والے شخص کی جان اس کے موبائل فون نے بچائی تھی۔ گولی دوکاندار کی قمیض کی جیب میں پڑے فون میں پھنس گئی تھی ۔ 

شیئر: