Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان نے نئی ویزا پالیسی کا اجراء کر دیا

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نئی ویزا پالیسی کا اعلان کیا ہے ۔نے جمعرات کے روز اسلام اباد میں نئی ویزا پالیسی کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کا بڑا پوٹینشل ہے ۔انہوں نے کہا کہ " ہمارے پاس شمالی علاقہ جات میں غیر ملکی سیاحوں کے لیے بڑی کشش ہے۔‘عمران خان نے کہا کہ نئی ویزا پالیسی کے تحت پاکستان کو سیاحت کے لیے کھول کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں سیکیورٹی کا مسئلہ بڑی حد تک حل ہوا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان سمیت تمام پڑوسیوں سے اچھے تعلقات رکھیں گے۔ ہندوستان کے الیکشن تک شاید مسئلہ رہے۔پاکستان کی نئی ویزہ پالیسی کا مقصد غیرملکی سیاحوں کو پاکستان کی جانب راغب کرنا اور سیاحت کے شعبہ میں سرمایہ کاری کو فروع دینا ہے۔
آئیے دیکھتے ہیں کہ اس نئی ویزہ پالیسی میں خاص کیا ہے۔
پاکستان آمد پر ویزا کی فراہمی:
حکومت پااکستان کی جانب سے اخبارات میں شائع اشتہارات کے مطابق نئی پالیسی کے تحت اب 50 ممالک کے شہریوں کو پاکستان آمد پر ائیرپورٹ پر ویزا دیا جائے گا۔ اس سے پہلے یہ سہولت صرف 24 ممالک کے شہریوں کو حاصل تھا۔
پاکستانی مشنز کو ویزا کے اجراء کا اختیار:
نئی پالیسی کے تحت بیروں ملک پاکستان کے مشنز کو 186 ممالک کے شہریوں کو تین ماہ تک کی مدت کا ویزہ جاری کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔ جبکہ 175 ممالک کے شہری ای ویزا کی سہولت سے مستفید ہونگے۔
کاروباری افراد کو ملٹی پل ویزہ کی سہولت:
نئی پالیسی کے تحت وزارت تجارت کی سفارش پر پاکستانی مشنز 96 ممالک کے شہریوں کو 24 گھنٹہ کے اندر ملٹی پل ویزہ جاری کر سکیں گے۔
پاکستانی نژاد غیر ملکیوں اورانکے شریک حیات کو ویزا کا اجراء:
اس پالیسی کے تحت بیرون ملک پاکستانی مشنز پاکستانی نژاد غیر ملکیوں اور انکے شریک حیات کو پانچ سالہ مدت کا ملٹی پل اور ایک سالہ قیام کا ویزہ سات سے 10 ایام کار میں جاری کرنے کے مجاز ہونگے۔
مسافروں کے شناخت کا نظام:
ریڈیو پاکستان کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ ای ویزا کی سہولت کے لیے 'مسافروں کے شناخت کا نظام کراچی اور لاہور کے ائیرپورٹس پر نصب کیا گیا ہے۔ نئی پالیسی کے تحت ملک کے دوسرے ائیرپورٹس پر بھی اس نظام کی تنصیب کی جائے گی۔
مغربی ممالک کے صحافیوں کے لیےویزا پالیسی:
فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مغربی ممالک کے صحافیوں کی سہولت کی غرض سے بھی ویزا پالیسی وضع کی جارہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پالیسی جواب میں پاکستانی صحافیوں کو بھی ایسی ہی سہولیات مانگی جائیگی۔
ویزا فیس میں کمی:
نئی ویزا پالیسی کے تحت اب 50 ملکوں کے شہریوں کو پاکستان کے ائرپورٹس پہنچنے پر ویزا جاری ہوگا ۔ وزیر اطلاعات کے مطابق نئی پالیسی میں ویزا فیس بھی انتھائی کم کر دی گئی ہے۔برطانیہ، چین، ترکی، ملائشیا اور متحدہ عرب امارات کے شہری ای میل کے ذریعے صرف 8 ڈالر فیس دے کر ویزا حاصل کر سکیں گے۔
 
 

شیئر: