Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت تجارت نے جعلی سامان کا پرچار کرنے والے 10سوشل اکاؤنٹس بند کر دیئے

    ریاض-  - - - سعودی وزارت تجارت وسرمایہ کاری نے جعلی سامان اور معروف مارکہ والی اشیاء کی جگہ نقلی کا پرچار کرنے والے 10سوشل اکاؤنٹس متعلقہ اداروں کے تعاون سے بند کر دئیے ۔ 2019ء کے آغاز سے لیکر تاحال اس قسم کے سوشل اکاؤنٹس کی تعداد 18ہو گئی ہے۔ ان سے رجوع کرنے والوں کی تعداد 3لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ سوشل اکاؤنٹس پر خوشبویات، میک اپ ، ڈائٹنگ ادویہ اور اس طرح کی دیگر اشیاء کا پرچار کیا جا رہا تھا۔ وزارت تجارت نے تمام صارفین کو خبردار کیا ہے کہ وہ سوشل اکاؤنٹس پر سامان فروخت کرنے والوں سے ہوشیار رہیں۔ آن لائن سودے صرف آن لائن تجارتی مراکز سے کریں۔ اس قسم کے مراکز کی باقاعدہ سجل تجاری ہوتی ہے اور خریداروں کے حقوق کا تحفظ ان کے ذمہ ہوتا ہے۔ ان کے ساتھ دھوکہ دہی کا امکان نہ ہونے کے درجے میں رہتا ہے۔ وزارت تجارت نے ای بزنس چلانے والوں سے اپیل کی کہ وہ آن لائن کاروبار کیلئے "معروف"کے نام سے موجود ویب سائٹ پر اپنا اندراج کرا لیں۔اندراج کی کوئی فیس بھی نہیں ہے۔ اب تک 15سے زیادہ قسم کی اشیاء فروخت کرنیوالے 27ہزار تجارتی مراکز آن لائن کاروبار والے معروف پر اندراج کرا چکے ہیں۔ وزارت تجارت 2018ء کے دوران نقلی اور جعلی مصنوعات کی مارکیٹنگ پر 55سوشل اکاؤنٹس بند کرچکی ہے۔ وزارت نے اپیل کی کہ 1900شکایات مرکز یا "بلاغ تجاری"اپیلی کیشن پر آن لائن کاروبار کے ضوابط کی خلاف ورزی کی رپورٹ درج کردیں۔
مزید پڑھیں:- - - -سعودی ساختہ 5ڈرون ایئر شو میں شامل

شیئر: