Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شامی بحران کا حل ایرانیوں کے انخلاء کا باعث بنے گا، الجبیر

    ریاض- - - -وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ شامی بحران کے حل سے ایرانی افواج اور ا س کی دہشت گرد  ملیشیائیں بھی  شام سے نکل جائیں گی۔  عاجل کے مطابق وہ برسلز میں شام او رخطے کے مستقبل سے متعلق ہونے والی کانفرنس میں شرکت کے موقع پر گفتگوکر رہے تھے۔ الجبیر نے کہا کہ سب لوگ اس امر پر متفق ہیں کہ آئینی کمیٹی کی تشکیل کے بعد شام میں سیاسی عمل شروع ہوگا۔ شامی پناہ گزینوں کی محفوظ اور پرقار واپسی اشد ضروری ہے۔ الجبیر نے برسلز میں امریکی ایلچی برائے شام سے ملاقات کر کے باہمی دلچسپی کے امو رخصوصاً شامی بحران کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ برسلز کانفرنس موجودہ بحران سے متاثر شامیوں کی مدد کیلئے ہو رہی ہے۔ اس کا مقصد بحران کا خاتمہ یا اس کا کوئی حل نہیں۔یہ کانفرنس3دن تک جاری رہے گی۔
مزید پڑھیں:- - - -ٹریفک جرمانوں پر اعتراضات نمٹانے والا ادارہ خود مختار ہے، محمد البسامی

شیئر: