گھریلو تشدد بھیانک خواب ہے، اداکارہ ایوان راکیل وڈ

ہالی وڈ کی اداکارہ ایوان راکیل وڈ نے سوشل میڈیا پر انکشاف کیا ہے کہ پرتشدد تعلق کے نتیجے میں وہ خود کو نقصان پہنچانے کی عادی ہوگئی تھیں۔انسٹاگرام اور ٹویٹر پر مختلف پوسٹس میں انہوں نے گھریلو تشدد کے تجربے کا ذکر کیا جو اب بھی ان کے لئے بھیانک خواب ہے۔”آئی ایم ناٹ اوکے“ کے ہیش ٹیگ کے ساتھ انہوں نے یہ پوسٹس شیئر کیں۔ یہ ہیش ٹیگ گھریلو تشدد کو اجاگر کرنے والی تحریر کا حصہ ہے۔اداکارہ نے ایک وڈیو میں بتایاکہ میں ٹھیک نہیں ہوں۔میں تاحال کوشش کررہی ہوں کہ اس تجربے کو پیچھے چھوڑ کر آگے بڑھ جاﺅں مگر میں نہیں جانتی کہ میں کبھی ایسا کر پاﺅں گی یا نہیں؟ مجھے نہیں یاد کہ میں نے کبھی محسوس کیا ہو کہ میں خوفزدہ نہیں۔میں2 سال کے پرتشدد تعلق کے نتیجے میں خود کو نقصان پہنچانے کی عادی ہوگئی تھی، جب مجھ پر تشدد کرنے والا مجھے دھمکی دیتا یا حملہ کرتا تو میں اپنی کلائی کاٹ لیتی تاکہ وہ رک جائے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ انہیں زبردستی وڈیوز میں ”کام“ کرنے پر مجبور کیا جاتا جس سے انہیں نفرت تھی ۔انہوں نے کلائی کاٹنے کے نشانات کی تصویر بھی انسٹاگرام پر شیئر کی۔

 

شیئر: