آسٹریلیا سے شکست کو کوئی اہمیت نہیں دیتے، ویرات کوہلی

نئی دہلی: آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں شکست سے دوچار ہونے کے باوجود ہندوستانی کپتان ویرات کوہلی نے اس ناکامی کی شدت کو کم کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری ٹیم کسی افرا تفری کا شکار نہیں اور ہم پورے توازن میں ہیں۔ آسٹریلیا کی ٹیم نے سیریز میں0-2کے خسارے میں جانے کے بعد واپس آتے ہوئے ہند کو ہوم گراونڈ پر مسلسل 3میچوں میں شکست دے کر سیریز اپنے نام کی اور ہندوستانی ٹیم کو آوٹ کلاس کرنے میں کامیاب رہی۔ ویرات کوہلی کے مطابق ان کی ٹیم کے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف نے اس شکست کو کوئی اہمیت نہیں دی اور سب پر اعتماد ا ور ورلڈ کپ کے حوالے سے اپنی حکمت عملی کی کامیابی کیلئے پر عزم ہیں۔ ہمیں اپنی خوبیوں اور خامیوں کا اندازہ ہو چکا ہے اور ان کی روشنی میں اگلے اقدام کیلئے تیار ہیں۔ کوہلی نے کہا کہ دباوکی صورتحال میں آسٹریلیا کی ٹیم نے ہم سے بہتر کارکردگی دکھائی جس کی وجہ سے اسے کامیابی بھی ہوئی۔
کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ" اردونیوز اسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: