Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہنٹراین ہائنس نے ایک اور حیرت انگیز وڈیو جاری کردی

لندن ۔۔۔ انسٹا گرام پر نت نئے سائنسی پروگرام اور انکشافات کرنے والے سائنسدان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے کچھ چھوٹے مگر حیران کن حد تک خوبصورت کیڑے مکوڑے اور آبی حشرات جمع کرلئے ہیں کہ جن سے دنیا اب بھی ناواقف ہے۔ واضح ہو کہ ہنٹر اینڈ ہائنس نامی سائنسدان نے ان تمام باتوں کا انکشاف اپنی ایک وڈیو میں کیا ہے ۔ اعدادوشمار کے مطابق انسٹا گرام پر انکے فالوورز کی تعداد 60ہزار سے زیادہ ہے او راس میں اضافہ ہورہا ہے۔ ہنٹر کا کارنامہ یہ ہے کہ وہ اتنے چھوٹے حشرات کی تصاویر بھی اتاری ہیں جن کا انتہائی حساس دوربین سے جائزہ لینا مشکل ہے۔ اب تک جو آبی حشرات سامنے آئے ہیں ہنٹر کی اتاری ہوئی تصاویر میں نظر آنے والے کیڑے ان سے40سے لیکر ایک ہزار گنا حد تک مختصر اور چھوٹے ہیں۔ہنٹر کے فالوورز میںبورن ماﺅتھ یونیورسٹی کے طلباءبھی شامل ہیں۔ سائنسی اعتبار سے یہ کیڑے مکوڑے جنہیں ٹاڈی گریڈز بھی کہا جاتا ہے انتہائی سخت جان ہوتے ہیں اور انتہائی دشوار اور نامساعد حالات میں بھی زندہ رہتے ہیں۔ 
 

شیئر: