Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایکسفولی ایشن جلد کی صحت و صفائی کےلئے بہترین

جلد کی کیئر کی بات کی جائے تو ایکسفولیشن اسکا ایک اہم حصہ ہے۔ وقت گزرنے کے ساتھ جلد پر مردہ خلیات ، گردوغبار اور چکنائی جمع ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔ اس کے نتیجے میں جلد کے پورز بند ہو جاتے ہیں اور بیکٹیریا کو بھی افزائش کا موقع مل جاتا ہے اس طرح جلد کے مسائل جیسے کہ ایکنی اور بلیک ہیڈز نمودار ہونا شروع ہو جاتے ہیں۔ جلد کے ان مردہ خلیات کی صفائی جلد کو ایک فریش ، چمکدار اور خوبصورت لک دیتی ہے۔ بازار میں دستیاب پراڈکٹس جن میں سلفیٹس اور پیرا بینز شامل ہیں ، دل کو نقصان پہنچانے کا سبب بنتے ہیں۔ اگر بہترین اسکرب کی بات کی جائے تو دانے دار اجزاءپر مبنی اسکرب گردوغبار اور میل کچیل کو دور کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ایسے ہی نتائج اب اپنے کچن میں بآسانی دستیاب چینی کے ذریعے حاصل کر سکتے ہیں۔ آپ اپنی جلد کی ایکسفولیشن کیلئے چینی سے اسکرب پیک تیار کر سکتے ہیں۔ چونکہ اس میں ہائڈروکسیل ایسڈ اور گلائیکولک ایسڈز موجود ہوتے ہیں لہذا یہ جلد کو صاف کرنے کے ساتھ ساتھ مناسب مقدار میں نمی بھی فراہم کرتے ہیں۔ 
دو لیموں کا رس لے کر اس میں دو چمچ چینی اور آدھا کپ آلیو آئل شامل کرکے پیسٹ بنالیں۔ یہ اسکرب آپ کی جلد کو سورج کی شعاعوں سے متاثر ہونے اور داغ دھبوں سے محفوظ رکھے گا۔ 
دو چمچ گرین ٹی میں دو چمچ شہد اور چار چمچ چینی اچھی طرح مکس کریں یہاں تک کہ ایک گاڑھا پیسٹ بن جائے۔ شہد میں قدرتی طور پر اینٹی بیکٹیریل خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ اس اسکرب کو ہفتے میں دو بار جلد پر اپلائی کریں۔ شہد جلد کو چمک جبکہ گرین ٹی جلد کو تازگی فراہم کرتی ہے۔
خشک جلد کی حامل افراد کے لیے یہ بہترین اسکرب ہے۔ تین چمچ گرم ناریل کا تیل ، دو چمچ چینی ، دو قطرے پودینے کا تیل اور آدھا چمچ وٹامن ای آئل اچھی طرح مکس کر کے اسکرب بنالیں .یہ اسکرب جلد کی صفائی کے ساتھ ساتھ جلد کو نمی بھی فراہم کرتا ہے . 

شیئر: