Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرائسٹ چرچ دہشت گرد عدالت میں پیش

 کرائسٹ چرچ...نیوزی لینڈ میں گزشتہ روز مساجد پر حملہ کرنےوالے دہشتگرد برینٹن ٹیرینٹ کو ،ہتھکڑی لگا کر کرائسٹ چرچ عدالت میں پیش کردیا گیا۔ قتل کی فرد جرم عائد کی گئی ۔ عدالت نے ریمانڈ پر تحویل میں رکھنے کا حکم دیتے ہوئے دوبارہ 5 اپریل کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ 28 سالہ برینٹن ٹیرینٹ آسٹریلوی شہری ہے۔سماعت کے دوران ملزم برینٹن ٹیرینٹ بے حسی سے بیٹھا رہا ۔ ندامت کے بجائے احمقانہ انداز میں مسکراتا رہا ۔اس نے ضمانت کے لئے بھی کوئی درخواست نہیں کی۔پولیس کے مطابق اگلی پیشی پر ہائیکورٹ میں پیش کیا جائے گا، ٹیرنٹ پر مزید الزامات عائد کئے جائیں گے ۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کےمطابق برینٹن ٹیرینٹ مقامی گن کلب کارکن تھا ،جہاں وہ ہتھیار چلانے کی مشق کرتا رہا۔ برینٹن کے مختلف ممالک میں دوروں کی تحقیقات کاآغاز کردیا گیا ۔ بلغاریہ کے حکا م نے بتایا کہ برینٹن نے 4 ماہ پہلے مشرقی یورپ کا دورہ کیا تھا ۔حملہ آور دنیا کے دیگر ملکوں میں بھی جا چکا تھا۔

شیئر: