Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک فوج نے ہندوستانی کواڈ کاپٹر مار گرایا

راولپنڈی...پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فوج کا جاسوس کواڈ کاپٹر مار گرایا۔آئی ایس پی آرکے مطابق کواڈ کاپٹر کو کنٹرول لائن کے سیکٹر رکھ چکری میں گرایا گیا ۔ ہندوستانی کواڈ کاپٹر جاسوسی کے لئے150 میٹر تک پاکستانی حدود میں گھس آیاتھا۔ اس سال جنوری میں بھی پاکستان پاک فوج نے ہندوستانی جاسوس ڈرون اور کواڈ کاپٹر مار گرایا تھا۔کنٹرول لائن پر کشیدگی بر قرار ہے۔ہندوستان کی طرف سے سیزفائر اور فضائی حدود کی مسلسل خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔

شیئر: