Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مولانا حسام الدین ثانی عاقل کی مملکت آمد

مختلف مکاتب فکر کے علماءسے ملاقات و خطاب
جدہ ( امین انصاری ) حیدرآباد دکن کے مشہور و معروف عالم دین مولانا محمد حسام الدین ثانی عاقل( المعروف جعفر پاشاہ ) جمعرات کو10 روزہ دورہ پر ریاض پہنچے جہاں جمعہ کو مدرسہ جمیعت الحفاظ میں ان کا خصوصی خطاب ہوا ۔ بعد عشاء ایس آئی ریاض یونٹ میں مسلمانوں کی ذمہ داری کے عنوان پر خطاب ہوا ۔ہفتہ کو ریاض میں بعد نماز عصر مولانا ثانی عاقل نے خواتین کے بڑے اجتماع سے خطاب کیا جبکہ بعد عشاءدینی مدرسہ میں عوام الناس سے خطاب کریں گے ۔ مولانا اتوار کی شام مکہ مکرمہ پہنچیں گے جہاں ان کا 3 دن قیام رہے گا ۔ اس دوران وہ جدہ میں مختلف مکاتب فکر کے علماءاور تنظیموں کے سربراہان سے ملاقات اور خطاب کریں گے۔ مولانا سے فون نمبر 0572753207 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے ۔ 

شیئر: