Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب دنیا میں پانی کی صورتحال نازک

ریاض ۔۔۔ پانی کی عرب کونسل کی جنرل اسمبلی کا 5واں اجلاس عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابو االغیط کی موجودگی میں قاہرہ میں منعقد ہوا۔عرب کونسل برائے آب کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر حسین العطفی نے بتایا کہ عرب دنیا میں خصوصاً پانی کے چیلنج بڑے بھی ہیں اور بہت زیادہ بھی۔ بڑھتی ہوئی آبادی کے پیش نظر چیلنج بڑھتے چلے جارہے ہیں۔ عرب ممالک خشک علاقے میں واقع ہے اور موسمی تبدیلیاں غذائی سلامتی پر اثر انداز ہورہی ہیں۔ عرب ممالک 50فیصد سے زیادہ غذائی ضروریات درآمد کررہے ہیں۔ پانی کا مسئلہ نازک ہے۔ درپیش چیلنج سے نمٹنے کیلئے غیر روایتی حل اور مشترکہ تدابیر اپنانا ہونگی۔
 

شیئر: