Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نزلہ زکام پر قابو کیلئے نیا پلز تیار

ایمسٹرڈیم۔۔۔ سائنسدانوں نے نزلہ زکام کے موثر علاج کیلئے نئے قسم کے پلز تیار کئے ہیں۔ جو سردی، زکام کی مختلف اقسام سے لوگوں کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ ابتدائی مرحلے میں چوہوں پر کئے جانے والے تجربے میں یہ پلز کارگر ثابت ہوئے ہیں۔ اسے تیار کرنے والی ڈچ دوا ساز کمپنی جینسن کا کہناہے کہ اسے تجربے کے دوران دیکھنے میں آیا کہ اس کے استعمال سے مختلف وائرس کا کامیاب مقابلہ ہوتا ہے اور یہ سستے داموں دستیاب بھی ہیں جبکہ انکا استعمال بھی بازا ر میں موجود پہلے کی دواﺅں سے کہیں آسان بھی ہے۔ کچھ عرصہ قبل انہی سائنسدانوں نے اعلان کیا تھا کہ وہ ایک خاص قسم کی دوا پر کام کررہے ہیں جس پر انسانی جسم کا دفاعی نظام زیادہ بہتر ہوجائیگا۔اس دوا کے مختلف تجربات ہوچکے ہیں اور سب میں یہ کامیاب اترا ہے۔ تاہم ان ادویہ کو مارکیٹ میں لانے کےلئے کچھ نئے تجربات کئے جائیں گے۔ اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ نیو سائنٹسٹ میں جاری ہوئی ہے جسے میڈیکل کی دنیا بہت اہمیت دے رہی ہے۔
 

شیئر: