Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شیاﺅمی کا فولڈایبل فون گلیکسی فولڈ سے آدھی قیمت کا ہوگا

سامسنگ اور ہواوے کمپنی کی جانب سے پچھلے ماہ فولڈایبل فون متعارف کرا دئیے گئے تھے۔ دونوں اسمارٹ فونز کا ڈیزائن تو مختلف تھا البتہ ان میں ایک چیز مشترک تھی اور وہ تھی ان کی مہنگی قیمت۔ سامسنگ کے فون کی قیمت 1980 ڈالر جبکہ ہواوے میٹ ایکس کی قیمت 2600 ڈالر کے قریب تھی۔ اب شیاﺅمی کمپنی ان اسمارٹ فونز کی ٹکر پر فولڈایبل فون متعارف کرانے جا رہی ہے مگر اس فون قیمت سامسنگ اور ہواوے کے فولڈ ایبل سے آدھا ہو گی۔ شیاﺅمی کا فولڈ ایبل فون صرف 999 ڈالر کا ہوگا۔ یہ ایک فلیگ شپ فون ہوگا اور اس میں بہترین فیچرز دیئے جائیں گے۔ فون میں اسنیپ ڈریگن 855 پروسیسر اور 10 جی بی ریم دیئے جانے کا امکان ہے۔ کمپنی اس فون کو اپریل یا جون میں متعارف کرائے گی۔

شیئر: