Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#نعیم_راشد

نیوزی لینڈ کے مساجد میں فائرنگ کرنے والے سفید فام حملہ آور کو قابو کرنے کی کوشش میں شہید ہونے والے پاکستانی پروفیسر نعیم راشد کو انٹرنیشنل میڈیا نے ہیرو قرار دیا ہے اور ان کی بہادری کا اعتراف کیا ہے۔ ٹویٹر پر بھی نعیم راشد شہید کی بہادری اور جرات مندی کا اعتراف کیا گیا۔ 
حسن عارف نے ٹویٹ کیاکہ پروفیسر نعیم راشد اور ان کا بیٹا نیوزی لینڈ حملے میں شہید تعلق ایبٹ آباد سے... پروفیسر نعیم شہید نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حملہ آور کو روکنے کی کوشش ویڈیو میں .. الہٰی جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین ثم آمین۔
شوکت عباس نے لکھا کہ اللہ تعالی نعیم راشد کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
طارق نذیر نے لکھاکہ یہ بھی پاکستانی ہے، یہ ہیں نعیم راشد جن کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے، جہاں ہر کوئی اپنی جان بچا رہا تھا وہیں اس دلیر پاکستانی نے اپنی جان داﺅپر لگا کر نمازیوں کی جان بچانے کی کوشش کی۔ اللہ پاک پاکستان کے اس ہیرو کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، آمین
مختیار طاہر نے ٹویٹ کیاکہ اگر آپ نے مسجد پر حملے کی ویڈیو دیکھی ہے تو ایک جگہ حملہ آور پر ایک شخص جھپٹتا دکھائی دیتا ہے لیکن حملہ آور بچ جاتا ہے اور پیچھے ہٹ کر فائرنگ کرتا ہے اور اس شیر جوان کو شہید کردیتا ہے۔ وہ شیر جوان پاکستان ایبٹ آباد کا رہائشی نعیم راشد تھا۔ جس نے اسی فائرنگ میں اپنا بیٹا کھو دیا۔
احسن سرور نے کہا کہ تاریخ پھر لکھے گی مسلمانوں کو شکست سے دوچار کرنے والی قوتیں خود اوندھے منہ گر پڑیں،نعیم راشد اور دوسرے شہدا کے خون کی سیاہی اور اسی مسجد میں اگلے ہی دن اذان کی آواز اسلام کی فتح کی نوید سنارہی ہے۔
عفیفہ ورک نے لکھاکہ نیوزی لینڈ میں مسجد پر حملہ آور کو روکنے والا راشد نعیم شہید۔۔۔۔ اسلام اور پاکستان کا حقیقی چہرہ ہے۔ ایبٹ آباد کے اس عظیم بیٹے راشد نعیم اور ان کے شہید بیٹے طلحہ نعیم۔۔۔ آپ کی عظمت کو سلام۔

شیئر: