Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان میں طالبان کے حملے، 27 ہلاک

کابل۔۔۔ افغانستان میں طالبان نے فریاب، ہلمند اور قندھار صوبوں میں حملے کئے جن میں27افراد ہلاک ہوگئے۔ سب سے زیادہ خونریز حملہ فریاب میں کیا گیا۔ طالبان نے ضلع قیصر میں ایک سیکیورٹی تنصیب کو نشانہ بنایا۔ اس کارروائی میں 22 افراد ہلاک ہوئے۔ طالبان نے 4 سیکیورٹی اہلکاروں کو اغوا بھی کر لیا۔ قندھار میں 4 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ ہلمند میں افغان خفیہ ایجنسی کا ایک اہلکار مارا گیا۔
 

شیئر: