Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرائسٹ چرچ : حملہ آور ایک ہی تھا

ویلنگٹن۔۔۔ نیوزی لینڈ کی پولیس نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ کرائسٹ چرچ میں 2مساجد پر حملے برینٹن ٹیرنٹ نے اکیلے ہی کئے تھے۔ پولیس کمشنر مائیک بش نے اتوار کو بتایا کہ ابتدائی چھان بین سے واضح ہوا ہے کہ یہ ایک ہی حملہ آور کی کارروائی تھی تاہم دیگر امکانات کو رد نہیں کیا جا رہا۔ انہوں نے بتایا کہ گاڑی میں آتشیں اسلحہ ملنے کے بعد 2 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔وہ ٹیرنٹ کے حملے میں براہ راست ملوث نہیں ۔ وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ ہلاک شدگان کی تدفین کیلئے حکومت امداد فراہم کرےگی۔لواحقین کو زرتلافی بھی ادا کیا جائے گا۔ 
 

شیئر: