Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں پاکستانی کرکٹرز کی فٹنس پر سوالیہ نشان

لاہور:آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل بعض پاکستانی کرکٹرز کی فٹنس کا معاملہ مشکوک ہوگیا ہے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ یہ بتانے سے گریز کررہا ہے کہ سیریز سے قبل کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ ہوگا یا نہیں۔ آسٹریلوی ٹیم سیریز کی تیاریوں کیلئے ہندسے دبئی پہنچ چکی ہے۔ہند میں آسٹریلیا نے میزبان ٹیم کو اپ سیٹ شکست سے دوچار کیا۔ آسٹریلیا کی ٹیم پاکستان کے خلاف فتوحات کا تسلسل جاری رکھنے کی کوشش کرے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے 6 اہم کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب سلیکشن کمیٹی کے سربراہ انضمام الحق سپر لیگ فائنل کو نظر انداز کرکے خاموشی سے امریکہ چلے گئے ہیں جہاں انہوں نے ایک ایونٹ میں شرکت کرنی ہے جس کا انہیں بھاری معاوضہ ملے گا۔پی سی بی کے تنخواہ دار چیف سلیکٹر پی ایس ایل کے ساتھ امریکہ میں بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انضمام الحق نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کیا اور حیران کن طور پر کئی کھلاڑیوں کی فٹنس کو چیک کرنے سے گریز کیا جا رہاہے۔عمر اکمل، عماد وسیم، محمد حسنین اور یاسر شاہ کی فٹنس پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ ابھی تک یہ طے نہیں ہوا کہ ان کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ ہوگا یا نہیں۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر اب تک کراچی کنگز میں مصروف تھے اور اس کے فائنل سے باہر ہونے کے بعد لاہور چلے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی حکام بھی اس بارے میں لاعلم ہیں کہ پاکستانی ٹیم کی متحدہ عرب امارات روانگی سے قبل ان چاروں کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ ہوگا یا انہیں اسی طرح بھیج دیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کے کسی بھی کھلاڑی کا فٹنس ٹیسٹ نہیں ہوگا ۔ٹیم 19مارچ کو لاہور سے دبئی کیلئے روانہ ہوجائے گی۔
 کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ" اردونیوزاسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: