Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اداکارہ زارا شیخ کی فلموں میں واپسی

پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ زارا شیخ طویل عرصے بعد ایک بار پھر فلموں میں نظر آئیں گی۔2000 میں فلم ”تیرے پیار میں“کے ذریعے فلموں میں قدم رکھنے والی اداکارہ زارا شیخ اپنی پہلی ہی فلم سے کامیاب ہوگئی تھیں۔ بعد ازاں وہ متعدد فلموں میں نظر آئیں تاہم طویل عرصے سے زارا شیخ اسکرین سے غائب ہیں۔ اب ان کے مداحوں کے لئے خبر ہے کہ زارا شیخ فلموں میں واپس آرہی ہیں۔اداکارہ زارا شیخ عید الضحیٰ پر ریلیز ہونے والی فلم”ہیر مان جا“ میں ایک گانے پر پرفارم کرتی نظر آئیں گی۔ کہاجارہا ہے کہ زارا شیخ فلم میں مختصر کردار بھی ادا کریں گی۔واضح رہے کہ فلم”ہیرمان جا“میںجوڑی حریم فاروق اورعلی رحمان مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔
 

شیئر: