Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ : کشمیر میڈیا فورم کے چیئرمین ایم خوشحال کے اعزاز میں الوداعیہ

 کمیونٹی کیلئے خوشحال شریف کی خدمات ہمیشہ یادرکھی جائیں گی ، شرکاء
 کمیونٹی ڈیسک ۔ جدہ
    معروف کشمیری صحافی و چیئرمین پاک کشمیرمیڈیافورم سعودی عرب ایم خوشحال شریف کے اعزاز میں جموں و کشمیر اوورسیز کمیونٹی نے ایک الوداعی تقریب کااہتمام کیا جس کی صدارت چیئرمین جموں وکشمیر اوورسیز کمیونٹی سردار محمد اشفاق خان نے کی ۔نظامت کے فرائض جموں وکشمیر اوورسیز کمیونٹی کے جنرل سیکریٹری سردار وقاص عنایت اللہ نے ادا کئے۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ مقبول رضا نے حاصل کی ۔تقریب سے مہمان خصوصی ایم خوشحال شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر اوورسیز کمیونٹی کی طرف سے جو محفل سجائی گی ہے یہ میرے لیے باعث فخر ہے۔ میں نے محبتوں کے جو بیج   آج سے 22سال پہلے بوئے تھے آج  اس کی فصل کاٹ رہا ہوں۔ ایم خوشحال شریف نے کمیونٹی کے تمام عہدیداروں کا فرداً فردا ًشکریہ ادا کیا اور کہا کہ دوستوں کا خلوص اور نظرِالفت ہی میرا صحافتی سرمایہ ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین جے کے سی او رسردار محمد اشفاق خان نے کہا کہ ایم خوشحال شریف کی کمیونٹی کے لیے جو خدمات ہیں ان کو یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کمیونٹی کی تمام تر تقریبات کوا حسن طریقے سے کور کیا   ۔وقاص عنایت اللہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ خوشحال شریف نے ہمیشہ مثبت صحافت کو فروغ دیا ۔تقریب سے عبدالطیف عباسی، انجینیئر محمد عارف،سردار کامران اعظم،خالد گجر،راجہ شمروز،غلام مصطفی خان،راجہ معروف ،راجہ پرویز،راجہ ابرار،طالب حسین،عمران اکرم ودیگر نے بھی خطاب کیا۔
مزید پڑھیں:- - -  -بیشہ ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین محمد حنیف ناشادکا دورہ گلستان فاطمہ

شیئر: