Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان انٹرنیشنل اسکول تبوک میں یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب

اسکول کو سبز ہلالی پرچموں سے سجایاگیا ، طلباء وطالبات نے یوم پاکستان کے حوالے سے تقاریر اور ملی نغمے و خوبصو رت ٹیبلوز بھی پیش کئے
 طارق نورالٰہی ۔ تبوک
     پاکستان انٹرنیشنل اسکول تبوک میں سالانہ نتائج کے موقع پر ہر سال کی طرح امسال بھی یوم پاکستان کے حوالے سے بھی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں والدین طلبہ وطالبات اور مقامی پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر اسکول کو سبز ہلالی پرچموں سے سجایا گیا اور اسکول کے طلبہ و طالبات نے یوم پاکستان کے حوالے سے تقاریر بھی کیں۔ یوم پاکستان کی مناسبت سے ا سکول کے بچوں نے علاقائی لباس پہن کر ملی نغموں پر ٹیبلوز پیش کر کے سعودی عرب میں پاکستان جیسا سماں باندھ دیا۔اس موقع پر پرنسپل پاکستان انٹر نیشنل ا سکول تبوک امیر غفور نے کہا کہ وہ اس طرح کی سرگرمیوں سے بچوں کو پاکستان کے حوالے سے آگاہی دینا چاہتے ہیں۔ والدین نے بھی ا سکول کی جانب سے اس تقریب کو سراہا ۔ بچوں کا کہنا تھا کہ اس تقریب سے ان کے جذبۂ حب الوطنی اور ملک کے بارے میں معلومات میں اضافہ ہوا ہے۔اس موقع پر سالانہ امتحانات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے اسٹوڈنٹس کو میڈلز اور سرٹیفکیٹس دئیے گئے۔
 
مزید پڑھیں: - - - -جدہ : کشمیر میڈیا فورم کے چیئرمین ایم خوشحال کے اعزاز میں الوداعیہ

شیئر: