Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ممتاز عالم دین مولانا رضا مصطفائی کے اعزاز میں عشائیہ تقریب

مملکت میں مقیم کمیونٹی  وطن عزیز کے غیر سرکاری سفیر ہیں ، حاضرین سے خطاب
     جاوید راہو۔ جدہ  
    پاکستان کے ممتاز عالم دین، مذہبی اسکالر ،بانی و سرپرست انٹرنیشنل ادارہ المصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم مولانا ثاقب رضا مصطفائی  کی  مملکت آمد کے موقع پر شہباز گورایہ نے  عشائیہ کا اہتمام کیا  ۔ پروگرام کا آغاز نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوا ۔پاکستانی کمیونٹی کے سیاسی اور سماجی رہنما خالد چاہل نے نعت رسول پیش کی۔ مولانا ثاقب رضا مصطفائی نے اپنے خطاب میں اوورسیزپاکستانیوںکے کردار کی تعریف کی اور ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی مملکت میں غیر سرکاری سفیر ہیں۔ مولانا ثاقب رضا مصطفائی نے پاک سعودی تعلقات پر کہاکہ سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے اورہر مشکل وقت میں ہمارے ساتھ کھڑا رہا۔ ہم سعودی عرب کی قیادت اور عوام کے شکر گزار ہیں کہ وہ پاکستان سے بڑی محبت رکھتے ہیں مولانا ثاقب رضا مصطفائی نے اپنے خطاب میں پاکستانی فوج کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فوج کے کارناموں نے دشمنوں کو عبرت ناک شکست دی ہے ہم پاک فوج کے ساتھ ہیں ۔

شیئر: