Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سابق گورنر کے پی کے حیات خان کی یاد میں تعزیتی اجلاس

انکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ، وہ مثالی قائد تھے، شرکاء
ذکاء اللہ محسن ۔ ریاض
      قومی وطن پارٹی کیجانب سے  خیبر پختونخواکے سابق گورنر حیات محمد خان شیرپائو کی یاد میں تقریب منعقد کی گئی ۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے حیات محمد خان شیر پاؤ کی زندگی کے سیاسی اور سماجی پہلوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا خیبر پختونخواکے  گورنر کے طور پر ا نکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ قومی وطن پارٹی مڈل ایسٹ کے مرکزی کوآرڈینیٹر اقبال ودود کا کہنا تھا کہ ہمارے اندرونی معاملات کچھ بھی ہوں مگر ملکی دفاع کیلئے جس طرح ہندوستانی جارحیت کا سیاسی جماعتوں نے اتحاد کرکے حکومت اور عسکری قیادت کا ساتھ دیا ہے اس سے دشمن کو یہ باور کروایا ہے کہ پاکستان کے دفاع میں پوری قوم یکجان ہے ۔ تقریب سے خالد اکرم رانا، حنیف بابر، شیر عالم خان،احسن عباسی، حافظ عبدالوحید، ودان خان، سلطان زیب خان ،ہمایوں محسود، یونس ابو غالب، سردار رزاق، شاہ ودان خان، فیاض خان، ابراہیم خان، شہاب الدین اور دیگر نے بھی حیات محمد خان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جمہور اور جمہوری طاقتوں کی بدولت آگے بڑھا ہے ۔ ہم حیات محمد خان شیر پائو کو سلام پیش کرتے ہیں اور قومی وطن پارٹی کے قائدین کے عزم کو سراہتے ہیں کہ وہ جمہوریت اور جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے سیاسی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔

شیئر: