Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گوگل کا پاکستان میں پے سروس شروع کرنے کا عندیہ‎

گوگل نے پاکستان میں پے سروس شروع کرنے کاعندیہ دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق گوگل کے پاکستان میں موجود نمائندوں نے کراچی میں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران گوگل کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ کہ گوگل پاکستان میں جلد پے سروس کا آغاز کرنا چاہتا ہے جس کی مدد سے پاکستانی پیسے بھیج اور وصول کر سکیں گے ۔ گوگل پے کے اکاؤنٹ کو کریڈٹ کارڈ کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ گوگل پاکستان میں ڈیجیٹل  اسکل ٹریننگ پروگرام شروع کرنے کا ارادہ بھی رکھتا ہے۔ اس مقصد کے لیے باقاعدہ تربیتی پروگرام تربیتی پروگرام ترتیب دیے جائیں گے۔ وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن خالد مقبول صدیقی نے گوگل کے نمائندوں کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ 

شیئر: