Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صدقے کی بدولت بچے کی جان بچ گئی

ویلنگٹن ۔۔۔ نیوزی لینڈ میں دہشتگرد کے ہاتھوں قتل عام کے دوران اصیل الانصاری زخمی ہونے کے باوجود زندہ بچ گیا۔ کیسے بچا اس کا تذکرہ کرتے ہوئے اس کے والد نے سبق ویب سائٹ کو بتایا کہ اول تو اللہ تعالیٰ کا فضل و کرم ہے جس کی بدولت بیٹے کی جان بچ گئی۔ پھر ممکن ہے صدقہ اس کی نجات کا باعث بنا ہو۔ باپ کا کہناہے کہ واقعہ سے چند گھنٹے قبل مجھے شدت سے احساس ہوا کہ مجھے کچھ کار خیر کرنا چاہئے۔احساس کی شدت مجھے مذبح لے گئی۔ وہاں میں نے ایک جانور خرید کر اس کی قربانی کی اور ہمسایو ںکو کھانے پر مدعو کیا۔ 6گھنٹے بعد سعودی دفتر خارجہ نے رابطہ کرکے بتایا کہ تمہارا بیٹا نیوزی لینڈ کی اس جامع مسجد میں موجود تھا جہاں قتل عام کا واقعہ پیش آیا او روہ زخمی ہونے کے باوجود زندہ بچ گیا۔ میں سمجھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہی نے میرے دل میں صدقے کا خیال ڈالا تھا اور اس کی بدولت میرے بچے کی جان بچ گئی۔
 

شیئر: