Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہرادون ٹیسٹ: آئرلینڈ کو ہرا کر افغانستان نے تاریخ رقم کر دی

افغانستان نے آئرلینڈ کے خلاف انڈیا کے شہر دہرادون میں کھیلے گئے واحد ٹیسٹ میچ جیت کر تاریخ رقم کر دی ہے۔افغانستان نے ٹیسٹ سٹیس ملنے کے ٹھیک 277 دنوں کے بعد اپنے دوسرے ٹیسٹ میچ میں اپنی پہلی فتح حاصل کی۔
دوسری اننگز میں آئرلینڈ کی جانب سے دیے گئے 147 رنز کا ہدف افغانستان نے رحمت شاہ اور احسان اللہ جنت کی نصف سینچریوں کی بدولت صرف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
افغانستان نے اتوار کے سکور 1/29 رنز کے سکور پر اپنی دوسری اننگز پیر کو دوبارہ کھیل شروع کی۔احساب اللہ جنت نے 129 گیندوں پر ناقابل شکست 65 رنز بنا کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ رحمت شاہ نے بھی 122 گیندوں پر 76 رنز 13 چوکوں کی مدد سے بنائے۔ رحمت شاہ اور احساب اللہ جنت نے دوسری وکٹ لیے 139 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی۔

اتوار کو افغانستان کے کپتان راشد خان نے پانچ وکٹیں لے کر آئرلینڈ کی ٹیم کو دوسری اننگز میں 288 رنز تک محدور کر نے میں اہم کردار اد کیا تھا۔
افغانستان نے آئر لینڈ کی ٹیم کو پہلی اننگز میں 172 رنز پر آوٹ کیا تھا۔ آئر لینڈ کی جانب سے پی آر سٹرلنگ نے 26 ، جی ایس ڈاکرل 39 اور ٹی جے مرتاغ نے 54 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ افغانستان کی جانب سے احمد احمدزئی اور محمد نبی نے تین تین اور راشد خان اور وقار سلمان خیل نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
اس کے جواب میں افغانستان نے اپنی پہلی اننگز میں 314 رنز رحمت شاہ کے 98 ، حشمت اللہ شاہدی 61 اور اصغر افغان 67 رنز کی بدولت بنا لیے۔ آئرلینڈ دوسری اننگز میں 288 رنز پر آوٹ ہو گیا تھا ۔  
واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں ٹیسٹ اسٹیٹس ملنے کے بعد اپنا دوسرا ہی میچ کھیل رہی تھیں ۔  گذشتہ سال افغانستان اپنا پہلا میچ انڈیا کے خلاف دو دنوں کے اندر ہی ہار گیا تھا جبکہ آئرلینڈ اپنے پہلے میچ میں  پاکستان سے شکست کھائی تھی۔
  • افغانستان کی دوسرے ہی میچ میں فتح    
افغانستان نے ٹیسٹ سٹیٹس ملنے کے بعد اپنے دوسرے ہی میچ میں فتح حاصل کرکے انگلینڈ اور پا کستان کا ریکارڈ برابر کر دیا۔  
آسٹریلیا کو اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میچ میں فاتح ہونے کا منفرد اعزاز حاصل ہے۔
 ویسٹ انڈیز نے چھٹے میچ میں فتح کا مزہ چکھا جبکہ زمبابوے گیارہوں اور جنوبی افریقہ 12ویں میچ میں فتح گر ثابت ہوئے۔ سری لنکا کو ٹیسٹ میں اپنی پہلی فتح کے لیے 14 ویں میچ کا انتظار کرنا پڑا جبکہ انڈیا 25 ویں میچ تک پہلی جیت کے لیے سرگرداں رہے ۔
بنگہ دیش کی ٹیم اپنی 35 ویں میچ میں ٹیسٹ کرکٹ کی پہلی فتح سے ہمکنار ہوئے جبکہ نیوزی لینڈ کو سب سے زیادہ 45 میچز تک انتظار کرنا پڑا تھا۔
 
 

شیئر: