Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکڑیوں کی نئی اقسام

کولمبیا ۔۔۔۔۔ حشرات الارض کی دنیا بھی غیر یقینی طور پر بہت بڑی دنیا ہے۔لاکھوں اور کروڑوں کی تعداد میں مختلف اقسام کے کیڑے مکوڑے دنیا کے مختلف علاقوں میں پائے جاتے ہیں اور تجربات میں یہ بات بھی آئی ہے کہ کچھ ہی عرصے بعد نت نئے اقسام کے کیڑے مکوڑوں کا اضافہ ہوجاتا ہے اور اس کی تعداد ہزاروں میں نہیں بلکہ لاکھوں میں ہوتی ہے۔اب سائنسدانوں نے کیڑے مکوڑے اور بالخصوص مکڑیوں کی نئی خطرناک اقسام دریافت کرلی ہیں جنہیں اسٹار وار فلموں کے کولون شدہ فوجیوں کا نام دیا گیا ہے کیونکہ ان کیڑوں میں جن کی کم سے کم 6اقسام بطور خاص سائنسدانوں کی نظر اور تجربے میں آئیں ۔ شکل و صورت اور ہئیت کے اعتبار سے اسٹار وار کے فوجیوں سے ملتے جلتے ہیں۔ان 6میں سے 4نئی مکڑیاں ایسی ہیں جنہیں آپ ان کی موجودہ اقسام میں سے کسی ایک میں بھی شامل نہیں کرسکتے۔ نئی حیرت زدہ مکڑیوں کے جسم پربال نہیں ہوتے۔ اور سر کا حصہ بھی گنجا کہلانے جیسا ہے۔ یہ زیادہ جنوبی امریکہ اور وسطی امریکہ میں نظر آئی ہیں اور انکا سائز چھوٹے سے اوسط درجے کے کہلانے جیسا ہے اور یہ خود کو چھپا کر رکھنے میں کمال مہارت رکھتی ہیں۔ ان مکڑیوں کو” اسٹورم ٹرافس“ کا نام دیا گیا ہے۔
 

شیئر: