Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ محمود قریشی بیجنگ پہنچ گئے

بیجنگ... وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 3 روزہ دورے پر پیر کی صبح بیجنگ پہنچ گئے۔ پہلے پاک، چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں شرکت، چینی قیادت سے ملاقاتیں، باہمی اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اقتصادی راہداری سمایت باہمی تعاون کے امور پر جامع بات چیت ہوگی۔شاہ محمود قریشی دورہ کے دوران سی پیک پر پولیٹکل پارٹیز فورم سے خطاب، تحریک انصاف اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے درمیان رولنگ پارٹیز ڈائیلاگ میں بھی شرکت کریںگے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ کی چینی قیادت کے ساتھ ملاقات بھی متوقع ہے۔ خطے کی صورتحال اور کثیرالجہتی تعاون کے معاملے پر بات ہوگی ۔بیان کے مطابق وزیر خارجہ کے دورہ چین سے مختصر اور وسیع تر باہمی تعلقات کی رفتار تیز ہوگی۔ سی پیک کے تحت اقتصادی تعاون کی کوششوں میں مزید اضافہ ہوگا۔
 

شیئر: