Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلاول کو تیسری مرتبہ معاف نہیں کرونگا، شیخ رشید

لاہور...وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بلاو ل بھٹو نے2 مرتبہ حملہ کیا لیکن کچھ لوگوں کی مداخلت پر انہیں معاف کر دیا۔ اب تیسری مرتبہ حملہ کیا تو معاف نہیں کروں گا،اس کی کوئی گنجائش نہیں۔بختاور اور مریم نواز بیٹیوں کی جیسی ہیں ان کی کسی بات کا جواب نہیںدوں گانواز شریف کو پاکستان کے اسپتال ، ڈاکٹراوردوائیں پسند نہیںان کی سوئی صرف اس بات پر اٹکی ہوئی ہے لندن جانا ہے۔عمران خان کے پاس ڈیل اور ڈھیل کی کوئی گنجائش نہیں ۔ریلوے پنشنرزکو پنشن کی بجائے گھروں کے مالکانہ حقوق دینے پر غور کررہے ہیں تاکہ پنشن سے نجات مل جائے ۔ ریلو ے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ تین مرتبہ وزیر اعظم رہنے والا چار دن جیل نہیں کاٹ سکتا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی والوں کوسوفٹ ٹارگٹ چاہیے یہ سخت ٹارگٹ کی طرف منہ نہیں کرتے۔ بلاول کے بارے میں اپنے الفاظ دہرا دیتا ہوں ۔میں نے کہا تھاکہ بلاول بچہ ہے بچ کر کھیلے اگر اس نے ایسا نہ کیا تو سیاسی موت واقع ہو جائے گی ۔بلاول نے دو بار حملہ کیا لیکن کچھ لوگوں کی مداخلت کی وجہ سے معاف کر دیا لیکن تیسری مرتبہ حملہ کیا تو کوئی گنجائش نہیں ۔ ایک سوال پرانہوں کہا کہ مدرسوں کا ساتھی ہونا غلط نہیں ۔مدارس کو ملک کا قلعہ سمجھتا ہوں۔اگر کوئی مدارس کی طرف بڑھا تو میری لاش سے گزر کر جاناپڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی قیادت دولت بچانے کے لئے عزت رسواکررہے ہیں ۔ان کی دولت باہر ہے۔ گھر باہر ہے۔اولاد باہر ہے۔ ان کے معاملات باہر ہیں۔ ان کے رنگ پسٹن بیٹھ چکے، پلگ میں کچرا پھنسا ہوا ہے۔نٹ بولٹ لندن میں پڑے ہیں۔شیخ رشید نے پھر دعوی کیا کہ میں نے شہباز شریف کواین آر او مانگتے سنا ہے۔ انہوں نے اپنے لئے این آر او لیا یا نہیں یہ مجھے نہیں پتا لیکن شہبازشریف وکٹ کے دو نوںجانب کھیل رہے ہیں۔نوازشریف، مریم اور آصف زرداری کو این آر او مانگتے نہیں سنا۔ شہباز شریف کے این آر او مانگنے کے معاملے پر مناظرہ بھی کرسکتا ہوں۔ہار گیا تو سیاست چھوڑ دوں گا۔عمران خان کے پاس ڈیل یا ڈھیل دینے کی کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ راولپنڈی تا کراچی سرسید ایکسپریس کے نام سے نان سٹاپ ٹرین چلانے جارہے ہیں۔وزیراعظم 30 مارچ کو لاہور سے وی وی آئی پی ٹرین جناح ایکسپریس کا افتتاح کریں گے۔ نئی مال گاڑیاں بھی شروع کرنے جارہے ہیں۔ کمزور طبقے کے لئے نئی اکانومی ٹرین شروع کر نے کا بھی منصوبہ ہے ۔انہوں نے بتایا کہ چین کے مسترد شدہ انجنوں میں سے 5لوکوموٹیو انجن کو ٹھیک کرائیں گے۔اگر اوور سیز پاکستانیز اپنے انجن لے آئیں تو خالی ٹریک دینے کےلئے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ رواں سال ریلوے کا خسارہ نمایاں طور پر کم ہوگا۔ 20 ٹرینیں 6 ماہ میں چلائیں اور 20 مزید چلیں گی۔

شیئر: