Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

والد کی طرف سے بہت پریشان ہوں،مریم نواز

لاہور... سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی اورمسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ اپنے والد نواز شریف سے ملاقات کے لئے پنجاب حکومت کی اجازت کی منتظر ہوں۔ ان کی صحت ٹھیک نہیں۔گزشتہ پانچ روز سے والد سے کسی طرح سے بھی رابطہ نہیں ہوا ۔ ٹوئٹرپر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ حتیٰ کہ نوازشریف کے ذاتی معالج کو بھی ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔عاجزی سے یاد دلانا چاہتی ہوں کہ مکافات عمل کی قوت ہمیشہ بیدار رہتی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اور کوئی طریقہ بھی نہیں کہ ان کی خیریت معلوم یا طبیعت کا پوچھ سکوں۔ بہت پریشان ہوں۔ والد نے مجھے کہاتھاکہ اگر خدانخواستہ کچھ ہوا تو وہ کسی سے نہیں کہیں گے اور ان کی کوئی خبر نہیں ۔ مریم نواز نے اپیل کی کہ آپ سب نوازشریف کواپنی دعاوں میں یاد ر کھیں۔

شیئر: