Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرائسٹ چرچ حملہ آور نے اسلحہ آن لائن خریدا

 ویلنگٹن۔۔۔ نیوزی لینڈ کے گن اسٹور مالک نے کہا ہے کہ کرائسٹ چرچ حملہ آور نے بندوقیں آن لائن خریدی تھیں۔ نیوزی لینڈ کے ایک گن اسٹور مالک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کی مسجد میں ہونے والی دہشت گردی میں استعمال کیا گیا ہائی پاور اسلحہ اسٹور سے فروخت نہیں کیا گیا۔ دسمبر 2017 اور مارچ 2018 کے درمیان 4 ہتھیار اور دوسرا مواد خریدا گیا تھا تاہم تمام گن آرڈر پولیس کی تصدیق شدہ ای میل آرڈر کے ذریعے فروخت کی گئی تھیں۔دریں اثناءنیوزی لینڈمیں 2مساجدمیں قتل عام میں ملوث آسٹریلوی سفید فام شخص نے 2016ءمیں اسرائیل کامختصردورہ کیاتھا،یہ بات اسرائیلی حکام نے پیرکے روزکہی ہے ۔ امیگریشن اتھارٹی کی خاتون ترجمان نے کہاکہ برینٹن ٹیرینٹ 3 ماہ کے سیاحتی ویزہ پرآیاتھا۔ اکتوبر 2016ء میں9روزکیلئے اسرائیل میں مقیم رہا۔ ترجمان نے دورے کی مزیدتفصیلات فراہم نہیں کی ہیں۔

شیئر: