Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برینٹن ٹیرینٹ کے اہلخانہ کے گھروں پر چھاپے

 سڈنی۔۔۔ آسٹریلوی پولیس نے مساجد حملے کی تحقیقات کے سلسلے میں 2 گھروں پر چھاپے مار کر تلاشی لی ان میں سے ایک گھر مساجد پر حملہ کرنے والے دہشت گرد برینٹن ٹیرینٹ کی بہن کا ہے۔نیو ساﺅتھ ویلز پولیس نے کہا کہ برینٹن ٹیرینٹ کے اہل خانہ تحقیقات میں تعاون کررہے ہیں۔اے پی کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ حملے سے متعلق شواہد کی تلاش میں برینٹن کی والدہ اور دوسرا اس کی بہن کے گھروں پر چھاپے مارے ۔ والدہ اور بہن حفاظتی تحویل میں ہیں۔ دریں اثناء مساجد پر حملے کرنے والے آسٹریلین دہشتگرد برینٹن ٹیرینٹ کے آسٹریلیا میں موجود اہل خانہ نے واقعہ پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ حملہ آور کے انکل ٹیری فٹز جیرالڈ اور دادی میری نے کہا کہ وہ افسردہ اور غمزدہ ہیں۔ یہ سننا اور دیکھنا آسان نہیں تھا انکے پاس الفاظ نہیں۔ متاثرین سے معافی مانگتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ2010ءمیں اپنے باپ کے مرنے کے بعد برینٹن یورپ کے دورے پر گیا اس دورے میں وہ مکمل طورپر تبدیل ہوگیا۔

شیئر: