Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈونیشیا میں سیلابی تباہ کاریاں، مرنیوالے 77ہوگئے

جکارتہ۔۔۔ انڈونیشیا کے جزیرے پاپوا پر سیلابی ریلوں کی تباہ کاریوں سے ہلاکتوں کی تعداد 77 ہو گئی۔3 درجن سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں، سینکڑوں زخمیوںکو طبی امداد دی جارہی ہے۔ انڈونیشن ڈیزاسٹر ایجنسی نے ایک بیان میں کہاکہ جزیرے پاپوا میں شدید بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورت حال سے 3 درجن سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ سینکڑوں زخمی افراد کو طبی امداد دی جارہی ہے۔پاپوا میں گزشتہ 3دنوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور شدید بارشیں ہوئی ہیں، متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اور تلاش کا کام جاری ہے۔
 

شیئر: