Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد اقصیٰ کی تقسیم اور اس پر اسرائیلی تسلط ناقابل قبو ل ہے، کویت

کویت۔۔۔ کویت نے مسجد اقصیٰ کی تقسیم ، اس پر اسرائیل کے تسلط اور اس کی مشترکہ نگرانی کے مطالبات مسترد کردیئے۔ اقوام متحدہ میں متعین کویتی سفیر جمال الغنیم نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کے ناظم کی رپورٹ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے کہا کہ اگر مسجد اقصیٰ کے مشترکہ انتظام کی کوئی کوشش کی گئی تو اس سے مذہبی کشیدگی کی آگ بھڑک جائے گی۔ اسرائیل بالقصد اور بے نظیر شکل میں مسلسل اشتعال انگیزی کررہا ہے۔ مسجد اقصیٰ کے صحن میں یہودی آباد کاروں کو گھسنے اور اس کی حرمت پامال کرنے کے مواقع فراہم کررہا ہے۔ ایسے عالم میں فلسطینیوں اور یہودیوں کے درمیان مسجد اقصیٰ کی انتظامیہ کی تقسیم کی باتیں ناقابل قبول ہیں۔ کویت نے جینوا میں انسانی حقوق کونسل کے سامنے اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی پالیسیوں پر عالمی برادری کی خاموشی حیرت ناک ہے۔ 

شیئر: