Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ترقی کے لئے بلا تعطل فلمیں بنانا ہوں گی، ریشم

اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ رونے دھونے سے مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ اس عمل سے ہمت اور حوصلہ مزید کم ہوتا ہے ۔فلم انڈسٹری کی ترقی کا پیمانہ بلا تعطل فلموں کا بننا ہے اور موجودہ حالات میں یہ کام حکومت کی سرپرستی کے بغیر بہت مشکل ہے ، متعلقہ وزارت کو نہ صرف فلم انڈسٹری کے لوگوں کے ساتھ بیٹھنا چاہئے بلکہ نئے آئیڈیاز کو زیر بحث لانا چاہئے ۔ ایک انٹر ویو میں ریشم نے کہا کہ فلم انڈسٹر ی کے زوال کی بے شمار وجوہ ہےں مگر اس کا رونا رونے کی بجائے ہمےں فلم انڈسٹری کی ترقی کے لئے آگے کی طرف چلنا ہوگا ۔ پاکستان میں دوبارہ سے بہترین فلمیں بننا شروع ہو گئی ہیں لیکن یہ تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہے۔ اس سے کسی صورت بھی انڈسٹری کو وہ عروج حاصل نہیں ہو سکتا جو ایک کامیاب انڈسٹری کےلئے ضروری ہوتا ہے ۔ ریشم نے کہا کہ بہت سے لوگ اس شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کےلئے تیار ہیں۔حکومت ایسے لوگوں کا خیر مقدم کرے اور ان کے ساتھ جوائنٹ ونچر کا اعلان کرے جس سے چند سالوں میں بہترین نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

 

شیئر: