Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حقوق نہ ملے تو حکومت چھوڑ دینگے،خالد مقبول

کراچی ...ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ آگ کے دریا عبور کرکے اپنے ساتھ پاکستان کا تحفہ لائے تھے۔سوچا جائے کہ پاکستان بنانے والوں کو مہاجر قومی موومنٹ کیوں بنانی پڑی؟کچھ مایوس عناصر چھپ کرایم کیوایم پاکستان پر حملے کے منصوبے کررہے ہیں۔ آج بھی ایم کیوایم کے کارکن کو توڑنے او رمارنے کی سازش ہورہی ہے۔سندھ پیپلز پارٹی کی نفرت کی وجہ سے پہلے ہی دو حصوں میں تقسیم ہوچکا ہے،ایم کیوایم ہمیشہ مڈل کلاس قیادت کو سامنے لائے گی،اب کراچی میں قبرستان نہیں تعلیمی ادارے بھرینگے۔ اسٹیبلشمنٹ ہمیں کام کرنے کا موقع دے۔ محب وطن پاکستانی ہیں۔ ایم کیوایم پاکستان کو دفاتر کھولنے کی اجازت دی جائے۔ ایم کیو ایم کے 35 ویں یوم تاسیس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیوایم ہمیشہ مڈل کلاس قیادت کو سامنے لائے گی۔ ایم کیوایم کا طرز سیاست ہی پاکستان کا مقدر بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ 22اگست کو بھی فیصلہ کیا کہ ایم کیوایم کا ایک ایک کارکن پاکستان زندہ باد کے ساتھ کھڑار ہے گا۔ انہوںنے کہا کہ سندھ پیپلز پارٹی کی نفرت کی وجہ سے پہلے ہی دو حصوں میں تقسیم ہوچکا ہے۔ اس مرتبہ کراچی کا مینڈیٹ جس کے پاس بھی ہے جعلی ہے۔ پولنگ کسی حد تک تو آزادانہ ہوئی ہے۔ مردم شماری کے ذریعے مہاجروں کو آدھا گنا گیا۔ موجودہ حکومت کے پاس اس شرط کے ساتھ گئے ہیں کہ ہم شہری علاقوں کے نمائندے ہیں۔ کراچی چلتا ہے تو پورا ملک چلتا ہے۔ اگر مہاجروں کے حقوق د ئیے گئے تو حکومت کا ساتھ دینگے۔ اگر حقوق نہیں د ئیے گئے تو حکومت کو خیر باد کہہ دینگے۔

شیئر: