Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

40برس بعد ملاقات پر اردنی استاد کا اعزاز

جازان ۔۔۔ اردنی استاد حسن الخطیب نے 40برس بعد اپنے شاگردوں سے ملاقات کرکے پرانی یادیں تازہ کردیں۔ سبق ویب سائٹ نے اس کی تفصیلات بتاتے ہوئے واضح کیا کہ 40برس قبل اردنی استاد نے جازان ریجن کی ھروب کمشنری کے قریئے قروس العزیین میں تدریس کے دوران اپنے طلباءکے ساتھ گروپ فوٹو بنوایا تھا۔ وہ اس دوران جازان کے ایک شہری کے ساتھ رابطے میں رہے۔ ملاقات کیلئے جازان پہنچے تو انکے شاگردوں کو اس کی اطلاع ہوگئی۔ فوراً ہی تمام شاگرد جمع ہوئے اور انہوں نے اپنے استاد کا اعزاز و اکرام کیا۔ اردنی استاد نے انہیں 40برس پرانی تصویر دکھائی تو وہ پہلے بیحد خوش ہوئے اور اس کے بعد گروپ فوٹو میں شامل اپنے ایک ساتھی کی غیر موجودگی کو یاد کرکے دکھی ہوگئے۔ انکے ایک ساتھی کا انتقال 25برس قبل ہوگیاتھا۔ اسکول نے اردنی استاد کے اعزاز میں تقریب منعقد کی۔ طلباءو اساتذہ نے انہیں یادگاری تحائف بھی پیش کئے۔
 

شیئر: