Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایپل کمپنی نے2نئے آئی پیڈز متعارف کرا دیئے

ایپل کمپنی کی جانب سے خاموشی سے دو نئے آئی پیڈ متعارف کرا دئیے گئے ہیں۔ ان میں سے ایک 10.5 انچ ڈسپلے کا حامل آئی پیڈ ایئر اور دوسرا 7.9 انچ ڈسپلے والا آئی پیڈ منی ہے۔ آئی پیڈ ائیر میں 4:3 ایسپیکٹ ریشو کے ساتھ ریٹنا ڈسپلے دیا گیا ہے۔ آئی پیڈ منی میں ٹرو ٹون اور وائڈ کلر سپورٹ دی گئی ہیں۔ دونوں ڈیوائسز میں ایپل اے 12 بائیونک چپ دی گئی ہے اور فرسٹ جنریشن ایپل پینسل کیلئے سپورٹ بھی شامل کی گئی ہے۔ دونوں آئی پیڈز میں 64 جی بی اور 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن دیئے گئے ہیں۔ آئی پیڈز کی پشت پر 8 میگا پکسل کا شوٹر اور فرنٹ پر 7 میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے البتہ فیس آئی ڈی فیچر کو ان ڈیوائسز کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ آئی پیڈ ایئر کی ابتدائی قیمت 499 ڈالر اور آئی پیڈ منی کی قیمت 399 ڈالر ہے اور انہیں فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔ 
 

شیئر: