Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#امام الحق

پی ایس ایل کے فائنل میں ہو الحق کی جانب سے آسٹریلوی کھلاڑی شین واٹسن کےساتھ تلخ کلامی پر ٹویٹر صارفین نے امام الحق کو آڑے ہاتھوں لیا اور ان پر کڑی تنقید کی گئی۔ چند ٹویٹس ملاحظہ ہوں۔
چوہدری عثمان کا کہنا ہے کہ امام الحق نے جو واٹسن کیساتھ کیا وہ کھیل کا حصہ تھااور آسٹریلینز کے ہاں یہ معمول کے واقعات ہیں مگر امام الحق کیساتھ سوشل میڈیا پر جو کیاگیا وہ صرف ب±غض تھا
پرچی وہ لڑکا تھامگر اس وقت اپنی پرفارمنس پر کھیل رہاھے اور یاد رھے انگلش وکٹوں پر آپکو ایسا ہی کوئی ابتدائی بلے باز چاہیے بھی۔
میاں متین نے ٹویٹ کیا کہ واٹسن وہ بندہ ہے جس نے سب سے پہلے ہر بار پاکستان آنے کا اعلان کیا جس کی وجہ سے دوسرے کھلاڑی پاکستان آئے اور اس بار وہ اپنی فیملی کو بھی لے کر آیا مگر مجھے افسوس ہو رہا ہے آج ہماری مہمان نوازی پر دھبہ لگایا ہے۔
سید فیاض علی کا کہنا ہے کہ جب اے بی ڈیویلئیر جیسے پلئیرز نے پاکستان آ کر کھیلنے سے انکار کر دیا تو شین واٹسن نہ صرف خود آیا بلکہ ساتھ اپنی فیملی کو بھی لے کر آیا جس سے پوری د±نیا میں میسج گیا کہ پاکستان محفوظ ملک ہے۔ کرکٹ میں تکرار عام بات ہے اور آسٹریلوی زیادہ بدنام ہیں لیکن یہاں امام الحق نے زیادتی کی ہے۔
سیدہ زینی نے لکھا کہ جتنی امام الحق کی عمر نہیں اتنی واٹسن نے کرکٹ کھیلی۔ امام الحق کو فوری طور شین واٹسن سے معافی مانگنی چاہیے،اور پھر پوری قوم سے۔ نہیں تو پاکستانی اس کو معافی مانگنے پر مجبور کر دیں گے۔
اعظم سالار خان نے کہاکہ کل کے میچ میں امام الحق کی شین واٹسن سے بد سلوکی کے بعد پاکستانی عوام نے امام الحق کی سوشل میڈیا پر جس طرح کی چھترول کی اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستانی عوام بہت مہمان نواز اور غیرت مند ہے۔
 
 

شیئر: