Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں ذوالفقار علی بھٹو انسٹی ٹیوٹ کی گریجویشن تقریب

ابو روہان۔ دبئی
 
شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (SZABIST) کے طلبہ نے  دبئی کے کراؤن پلازا میں پانچواں کنووکیشن منایا۔ اس موقع پر چیئر پرسن بورڈ آف ٹرسٹیز محترمہ بختاور بھٹو زرداری ، میمبر آف بورڈ آف ٹرسٹیز محترمہ آصفہ بھٹو زرداری، شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی صدر محترمہ شہناز وزیر علی اور نائب صدر ڈاکٹر الطاف مکتائی موجود تھے۔ 
انسٹی ٹیوٹ کا دبئی کیمپس 2003 میں قائم کیا گیا تھا۔ گریجویشن کی تقریب کی صدارت یونیورسٹی چانسلر ڈاکٹر عذرا فضل نے کی۔ دبئی نالج پارک اور دبئی انٹرنیشنل اکیڈمک سٹی کے مینجنگ ڈائریکٹر محترم محمد عبداللہ نے تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے۔
 ہیڈ آف دبئی کیمپس پروفیسر ڈاکٹر ہمایوں نعیم نے گریجویشن پاس کرنے والے ہونہار طلبہ کو خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا، ”آج آپ نے تعلیم مکمل ہونے کے بعد ڈگری وصول کی ہے لیکن یہ ڈگری زندگی کے ایک دور کا اختتام نہیں بلکہ ابتدا ہے۔ اس ڈگری کو اپنی زندگی کا نیا آغاز سمجھئے اور جو کچھ سیکھا ہے اسے ایک نئے انداز میں پیشہ ورانہ زندگی میں اپنا کر کامیابی حاصل کیجئے۔“
 شہید ذوالفقار علی بھٹو انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (SZABIST) کے پانچویں کانووکیشن میں 102 طلبا کو گریجویشن کی ڈگری دی گئی، شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 14 طلبہ نے طلائی تمغہ، 14 طلبہ نے چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا اور 19کو چانسلرز آنر رولز دیئے گئے۔
۔
 

شیئر: