Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#ایم_ایم_عالم

1965 ءکی جنگ میں شجاعت اور بہادری کی عظیم مثال قائم کرنے والے پاک فضائیہ کے لیجینڈ پائلٹ ایم ایم عالم کو بچھڑے چھ برس بیت گئے، ایم ایم عالم نے 1965ء کی جنگ میں 5 ہندوستانی جنگی طیاروں کوایک منٹ میں مار گرایا تھا۔
عبدالماجد نے ٹویٹ کیا کہ آج ایم ایم عالم کا یومِ وفات ہے جنہوں نے 55 سیکنڈ میں ہندکے 5 فائٹر ایئرکرافٹس کو تباہ کر کے ورلڈ ریکارڈ بنایا۔ اللہ پاک ان کے درجات بلند فرمائے۔
میاں متین نے لکھاکہ 1965 ہو یا 2019 پاکستانی شاہینوں نے ہمیشہ بھارت کا غرور خاک میں ملایا ہے۔ آج ہمارے شاہین ایم ایم عالم کی برسی ہے جنہوں نے 1965 میں ہندکے 9 طیارے مارے اور سب سے کم وقت میں 5 طیارے ایک ساتھ مار کر عالمی ریکارڈ بنایا جسے آج تک کوئی نا توڑ سکا ہے۔ 
طارق فاروق نے کہاکہ پاکستان کے حقیقی ہیرو اور ہندوستانی فضائیہ کو دن میں تارے دکھانے والے ایم ایم عالم کو ہم سے بچھڑے 6 برس ہو گئے ہیں۔
محمد احمد شاہ نے ٹویٹ کیاکہ ایم ایم علم جس کا نام سن کر ہندکانپ اٹھتا ہے اس نے دنیا کا ریکارڈ قائم کیا ،ایم ایم عالم نے 55سیکنڈ میں ہند کے5 طیارے تباہ کر کے عالمی ریکارڈ بنایا۔
عمید علی نے کہا کہ زندہ قومیں اپنے ہیروز کو نہیں بھولتی۔آج ایم ایم عالم کی ملک بھر میں عقیدت اور احترام سے برسی منائی جارہی ہے۔دشمن کے ایک منٹ میں 5 طیارے مار گرانے پر دنیا اس عظیم انسان کی مثالیں دیتی ہے۔
سمعیہ بھٹی نے لکھا کہ زمانہ جنگ وہ وقت ہوتاہے جب تاریخ میں لازوال شجاعت کی داستان شہید کیلئے غازی کی جرات سے رقم ہوتی ہے
لٹل ڈریگن ایم ایم عالم جس نے7ستمبر کوایک منٹ سے کم وقت میں مقابل کے 5 جنگی جہاز تباہ کرکے پوری دنیاکوحیرت میں ڈال دیا۔

شیئر: