Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوبیا ریڈ میجک 3 گیمنگ اسمارٹ فون کے حیران کن فیچر

گیمنگ اسمارٹ فونز کی مارکیٹ میں مانگ بڑھتی جارہی ہیں اور مختلف اسمارٹ فون کمپنیاں بہتر سے بہتر فیچرز اور گیمنگ کے لیے کمپیٹیبلیٹی والے اسمارٹ فونز پیش کرنے کی دوڑ میں لگی ہوئی ہیں۔ نوبیا کمپنی بھی ریڈ میجک سیریز کے ساتھ گیمنگ اسمارٹ فونز کی دنیا میں اپنا لوہا منوا چکی ہے۔کمپنی اب نوبیا ریڈ میجک 3 گیمنگ فون متعارف کرانے کی تیاریاں کر رہی ہے۔ اسمارٹ فون کے چند فیچرز کی تفصیلات منظر عام پر آئی ہیں جن سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ ایک بہترین گیمنگ فون ثابت ہونے والا ہے۔ فون میں مشترکہ لکوئیڈ اور ایئر کولنگ سسٹم دیا جائے گا اور یہ اس سسٹم کا حامل پہلا اسمارٹ فون ہو گا۔ فون میں اسنیپ ڈریگن 855 پروسیسر اور 12 جی بی ریم دیا جائے۔ گیمنگ کے دوران آنکھوں کو محفوظ رکھنے کےلئے اس فون میں خصوصی آئی پروٹیکشن فیچر کو شامل کیا جائے گا اس کے ساتھ فون کے ڈسپلے کا ریفریش ریٹ بھی گیمنگ کمپیوٹرز کی نسبت زیادہ ہوگا۔ فون کی بیٹری 3800 ملی ایمپیئر آورز کی ہوگی۔ فون کو آئندہ ماہ کسی بھی وقت متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔
 

شیئر: