Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اے ایس اکیڈمی کے زیراہتمام "پی ایس ایل یوتھ ٹورنامنٹ"

ذکاء اللہ محسن ۔ ریاض 
اے ایس کرکٹ اکیڈمی کے زیر اہتمام ریاض میں پہلی دفعہ "پی ایس ایل یوتھ ٹورنامنٹ" منعقد کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی پسندیدہ ٹیموں کو مدنظر رکھتے ہوئے اس میں حصہ لیا۔ ٹیمیں پی ایس ایل کے مطابق تھیں جو ممکنہ طور پر پہلی بار کیا گیا اس مخصوص میچ کے لیے بچوں کا دھیان دوسرے میچوں کے مقابلے میں منفرد تھا۔ جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی سے نوازا گیا، اس کے ساتھ ساتھ بہترین بولر، بیٹسمین اور فیلڈرکو بھی ایواڈز دیئے گئے۔ اس موقع پر اے ایس اکیڈمی نے یوتھ پی ایس ایل سے بچوں کے خواب کو حقیقت کا رنگ دیا۔ ٹورنامنٹ نے بچوں کے درمیان جوش پیدا ہواجس سے انہوں نے اپنی پسندیدہ ٹیموں کی حمایت کی۔ میچ کا آغاز ان کی معمول کی مشق سے کیا گیا جس سے بخوبی طور پر وہ اپنے آپ کو مایہ نازکھلاڑی تصور کر رہے تھے۔میچ کا آغاز ہوا، ہر کھلاڑی اپنی ٹیم کی رہنمائی کررہاتھا۔ ہر ٹیم نے 2 میچ کھیلے اور فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کا مقابلہ تھا۔ کھیل میں دلچسپی کا یہ عالم تھا کہ انہوں نے اپنی تمام تر کوشش اور طاقت کے ساتھ مخالف ٹیم کا مقابلہ کیا۔ بالآخر پشاور زلمی نے بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برتری حاصل کی۔شائقین نے تالیوں اور نعرے بازی سے ٹیموں کی بھرپور حمایت کی والدین کی بھرپور شرکت نے بھی بچوں کے حوصلے بلندکئے رکھے۔
ساہل کمار، بہترین بولر،ہارون شہزاد بہترین فیلڈر اور شایان سعید بہترین بیٹسمین قرار پائے۔فائنل کے اختتام پر اے ایس کرکٹ اکیڈمی کے صدر آصف شیخ نے کھلاڑیوں کی دوستانہ کارکردگی کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ بچوں کا آپسی تعاون اور یکجہتی اس بات کی عکاس ہے کہ وہ مستقبل کے بہترین کھلاڑی بن سکتے ہیں۔ اس ٹورنامنٹ سے ان میں مزید نکھار آئے گا ۔ والدین کی سرپرستی ضروری ہے ۔والدین کا کہنا تھا کہ اے ایس اکیڈمی ہمیشہ ان کے بچوں کے لیے نئے مواقع فراہم کرتی ہے، وہ اس بات پر متفق تھے کہ ان کے بچوں نے تمام مشاغل ترک کرکے رخ کرکٹ کی طرف موڑ لیا ہے جو ایک صحت مند علامت ہے۔
کھیلوں کی  مزید خبریں اور تجزیئے پڑھنے کیلئے واٹس ایپ گروپ" اردونیوزاسپورٹس" جوائن کریں

شیئر: