Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بلاول کو دھمکی ،شیخ رشید کیخلاف مقدمے کیلئے درخواست

اسلام آباد ... پیپلز پارٹی نے پارٹی چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کو دھمکیاں دینے پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید محمد کےخلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان کیا ہے۔ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان نے شیخ رشید کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لئے درخواست دائر کردی ۔درخواست میں میں کہا گیاکہ شیخ رشید نے بلاول بھٹو زرداری کو قتل کی دھمکیاں دی ہیں، مقدمہ درج کیا جائے ۔ پیپلزپارٹی کے رہنما منظور چوہدری نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بینظیر بھٹو کو جنرل مشرف نے دھمکی دی تھی ۔شیخ رشید کی دھمکی کو پیپلزپارٹی کبھی نظر انداز نہیں کرےگی ۔انہوںنے کہاکہ شیخ رشید حکومت، کالعدم جماعتوں اور کسی اور کا بھی ترجمان ہے۔پیپلز پارٹی شیخ رشید کے خلاف دھمکی کے خلاف مقدمہ درج کرائے گی۔ نیئر بخاری نے کہا کہ وزراءکی جانب سے کالعدم تنظیموں کی حمایت پر پارلیمنٹری کمیٹی بنائی جائے ۔ پارلیمانی کمیٹی کے لئے جے آئی ٹی بنانے کی ضرورت نہیں۔ انہوںنے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان کے20 نکات پر مکمل عمل چاہتے ہیں۔یہ کیسا نیشنل ایکشن پلان ہے کہ مرکزی دھارے کی جماعتوں کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔

شیئر: