Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یورپی یونین کے ہیڈکوارٹرز کے قریب بم کی اطلاع

برسلز۔۔۔ برسلز میں یورپی یونین کے ہیڈکوارٹرز سے متصل ایک کمپنی میں بم کی اطلاع ملنے پر عمارت کو عملے سے خالی اور اطراف کی سڑکیں آمد و رفت کےلئے بند کردی گئی۔ مذکورہ کمپنی، یورپی یونین کے ہیڈ کوارٹرز براہ راست تعلق میں ہے جو ہیڈکوارٹر کے بالکل قریب ہی واقع ہے۔ پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ ’فون پر ملنے والی بم کی اطلاع پر عمارت میں موجود 40 افراد کو فوری طور پر نکال لیا گیا‘۔ ’پولیس نے کمپنی کے اطراف کے سڑکیں بھی نقل و حرکت کےلئے بند کردی اور دھماکہ خیز مواد کی تلاش شروع کردی‘۔حکام کے مطابق کمپنی، یورپی یونین کے ایگزیکٹیو کمیشن کےلئے بطور کنسلٹنٹ آفس استعمال ہو رہا تھا تاہم کمپنی کا نام بتانے سے گریز کیا گیا۔
 

شیئر: